شہباز شریف خوشی سے جھوم اٹھے، عدالت سے بڑی خوشخبری آگئی

لاہور(پی این آئی) ایف آئی اے کی منی لانڈرنگ کے مقدمہ میں مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف اور پنجاب کے نامزد وزیر اعلی حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت منسوخ کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ایف آئی اے کی درخواست پر سپیشل سینٹرل کورٹ کے جج اعجاز اعوان نے سماعت کی۔ ایف آئی اے کی شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کی درخواست مسترد کر دی گئی۔عدالت نے شہباز شریف کی آج حاضری سے معافی کی درخواست منظور کر لی۔

 

عدالت نے شہباز شریف اور دیگر ملزمان کو فرد جرم کے لیے 11 اپریل کو طلب کر لیا۔عدالت نے شریک ملزم کی جانب سے عدالتی دائرہ اختیار کی درخواست بھی مسترد کر دی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو جرح کے لیے طلب کر لیا۔ منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت کی مہلت بھی آج 4 اپریل کو ختم ہو نا تھی۔ایف آئی اے نے ہفتہ کے روز عدالت سے رجوع کر کے منی لانڈرنگ کے مقدمہ میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت فوری منسوخ کرنے کی استدعا کی تھی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے نوٹسز جاری کر کے سماعت 4اپریل تک ملتوی کر دی تھی ۔منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی 4اپریل تک عبوری ضمانت منظور کی گئی تھی ۔ 02 اپریل کو سپیشل جج سینٹرل نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی عبوری ضمانت منسوخی کی درخواست تحریری فیصلے میں کہا تھا کہ ملزم کے وکیل کو سنے بغیر کوی حتمی حکم جاری کرنا مناسب نہیں۔سپیشل جج سینٹرل اعجاز حسن اعوان نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔

 

عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ ایف آئی اے نے ضمانت منسوخی کی استدعا کی جبکہ عبوری ضمانت کیس 4 اپریل کو سماعت کے لیے فکس ہے۔عدالت کا کہنا تھا کہ ملزم کے وکیل کو سنے بغیر کوی حتمی حکم جاری کرنا مناسب نہیں۔ عدالت نے قرار دیا کہ آندہ سماعت کے لیے ملزم شہباز شریف کو نوٹس جاری کیے جاتے ہیں۔سپیشل جج سینٹرل نے کہا کہ آئندہ سماعت پر عبوری ضمانت کے ساتھ درخواست کی سماعت کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں