پی ٹی آئی نے میدان مار لیا یا اپوزیشن میدان سے باہر ہو گئی؟ سینئر صحافی سہیل وڑائچ کا بے لاگ تجزیہ

لاہور(پی این آئی)سینئر صحافی سہیل وڑائچ کا کہنا ہے کہ الیکشن متفقہ اور غیر جانبدار ہونے چاہئیں ،اگر اسی طرح الیکشن کیلئے مجبور کیا گیا تو مجھے شک ہے کہیں کوئی پارٹی بائی پاس نہ کر جائےہمیں پر امن ماحول میں الیکشن کی طرف بڑھنا چاہیے، اپوزیشن کیلئے غیر متوقع بات تھی،وزیر اعظم نے کہا تھا کہ میں ایک گیند پر سب کو آوٹ کروں گا اور انہوں نے ویسے ہی کیا جیسے انہوں نے کہا تھا۔

 

اب عمران خان تحریک عدم اعتماد کا میچ ختم کر کے بڑے میچ کی طرف چلے گئے ہیں اور بڑا میچ اب الیکشن ہے ۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل وڑائچ نے کہا کہ اپوزیشن سمجھ رہی تھی کہ ان کے پاس اگلے الیکشن کیلئے ابھی ایک سال ہے ، اب اپوزیشن کو بھی موڈ تبدیل کر کے الیکشن کے موڈ میں آناہو گا۔ایک سوال کے جواب میں سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہے کہ اب اپوزیشن میدان سے باہر ہو گئی ہے یا پی ٹی آئی نے میدان مار لیا ہے ۔ پی ٹی آئی کے 30سے 35ایم این اے چلے گئے ہیں جن کی جگہ اب نئے بندے کھڑے کرنے ہوں گے اور یہ آسان کام نہیں ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن ابھی الیکشن کے موڈ میں نہیں آئی ، لیکن اپوزیشن کو اب الیکشن موڈ کی طرف آنا چاہیے اور پرامن ماحول میں الیکشن کی طرف بڑھناچاہیے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close