اپوزیشن شکست خوردہ، اب تحریک انصاف کا مقابلہ نہیں کر سکتی، وزیراعظم عمران خان نے تنقید کے تیر چلا دیئے

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے نگران وزیر اعظم کیلئے سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) گلزار احمد کا نام تجویز کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن شکست خوردہ ہے اور اب تحریک انصاف کا مقابلہ نہیں کرسکے گی۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مشاورت سے جسٹس (ر) گلزار احمد کا نام نگران وزیر اعظم کیلئے تجویز کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اپوزیشن رہنما باڈی لینگویج سے شکست خوردہ نظر آرہے ہیں، یہ لوگ اب ہمارا مقابلہ نہیں کرسکیں گے، حکومت گرانے والے اب حکومت بحال کروانا چاہتے ہیں، یہ عوام کی عدالت میں جانے سے ڈر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ناجائز دولت کے ذریعے اقتدار میں آکر اپنے کیسز اور نیب کو ختم کرنا چاہتے تھے، ہمیں حکومت سے زیادہ پاکستان کا مفاد عزیز ہے، آئندہ انتخابات کیلئے پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنائیں گے، عثمان بزدار نے بطور وزیر اعلیٰ بہترین کام کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close