نیویارک (پی این آئی) واشنگٹن ولسن سینٹر میں ایشیا پروگرام کے ڈپٹی ڈائریکٹر مائیکل کوگل مین نے پاکستان کی موجودہ صورت حال سے متعلق کہا کہ عمران خان کی ناکامی کی وجہ متعصب رہنما ہونا اور نازک مرحلوں پر سمجھوتے نہ کرنا ہے ۔اے پی سے گفتگو کرتے ہوئے مائیکل کوگل مین کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ناکامی ہے کہ وہ اپنے حریفوں کی طرف ہاتھ بڑھانے کو تیار نہیں.
ایسے وقت میں جب اسے ہر ممکن مدد کی ضرورت تھی ، انہوں نے سارے پل ہی جلا دیے ہیں ۔خیال رہے کہ مائیکل کوگل مین نے اسلام آباد جلسے کو عمران خان کی کامیابی قرار دیا تھا، انہوں نے ٹویٹر پیغام میں کہا تھاکہ میں سمجھتاہوں عمران خان عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنا چاہتے تھے اور وہ اس میں کامیاب ہوئے ، انہوں نے اپنا مقصد حاصل کرلیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں