فرح خان ہر ٹھیکے میں شامل تھی اور کرپشن کے پیسے کس کو بھیجتی تھی؟ علیم خان نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے

لاہور(پی این آئی)پنجاب کے سابق سینئر وزیر عبد العلیم خان نے بھی پنجاب میں خاتون اول بشریٰ بی بی کی انتہائی قریبی دوست فرح کے کردار پر سوال اٹھا دیا ۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان بتائیں کہ عثمان بزدار نے کس طرح کرپشن کی، لاکھوں روپے لے کر ڈی سی لگائے جاتے رہے اور آپ کو سب پتہ تھا، میں نے خود جاکر بتایا تھا۔

 

 

فرح کون تھی عمران خان عوام کو بتائیں، فرح خان ہر ٹھیکے میں شامل تھی اور کرپشن کے پیسے کس کو بھیجتی تھی سب پتہ ہے، وہ اور اس کا شوہر تو پاکستان سے بھاگ گئے ہیں، عمران خان بتائیں کہ وہ کون تھی۔عبد العلیم خان نے کہا کہ عثمان بزدار کس طرح کرپشن کر رہا تھا ،ایک ایک بات عمران خان کو بتائی ،میرے پاس سارا ریکارڈ موجود ہے ۔ انہوں نے اپنا موبائل فون دیکھاتے ہوئے کہا کہ اس میں ہماری ساری بات چیت محفوظ ہے ،جب جب میں نے آپ کو بزدار کی کرپشن بتائی تو آپ نے آگے سے جو جواب دئیے سب میرے پاس موجود ہیں اور یہ سب میں قوم کے سامنے لے آؤں گا ۔ صحافی کے ایک سوال پر عبد العلیم خان نے کہا کہ میں نے عمران خان کی فیملی کے بارے میں کبھی کوئی بات نہیں کی لیکن فرح نے پنجاب میں ہونے والے ہر ٹھیکے اور ٹرانسفر میں رشوت لی ،وہ اور ان کے شوہر اب بھاگ چکے ہیں لیکن وہ سب بیورو کریٹ یہاں موجود ہیں جو اس سب میں شامل تھے ،اس بارے میں جب بھی تحقیقات ہونگی تو سب سامنے آجائے گا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close