اسلام آباد (پی این آئی) ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہاہے کہ سازش ثابت ہوئی تو آ پ کے ساتھ کھڑے ہوں گے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اگر حکومت کے خلاف کوئی بین الاقوامی سازش ہو رہی تھی تو یہ اسے ثابت کرنا تھا ہمیں نہیں، انہیں عدالتی کمیشن تشکیل دے کر جانا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ اب عدالتوں کا کام ہے کہ اسے ثابت کرے،
اگر آپ صحیح ہوئے تو ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہوں گے لیکن اگر جھوٹ ثابت ہوا تو تمام سیاسی قوتوں اور اداروں کی ذمہ داری ہے کہ عدالتی فیصلہ ہو اور ان کے مستقبل کا بھی فیصلہ ہو۔دوسری جانب ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ ریاست آئین کی بنیاد پر کھڑی ہے عمران خان نے آئین پر بم حملہ کیا ہے ،الیکشن کل ہوں یا پرسوں آئین توڑ کر نہیں ہو سکتے، آئین کو توڑ کر جشن منانے والے پہلے بھی ناکام ہوئے اور دوبارہ ہونگے۔
اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ چار اپریل کے دن شہید ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل ہوا، عدلیہ نے کئی برسوں بعد بلآخر یہ تسلیم کیا کہ بھٹو کی شہادت عدالتی قتل تھا۔ شازیہ مری نے کہاکہ اعلیٰ عدلیہ کے پاس جمہوریت کے حق میں فیصلہ سنانے کا موقع ہے۔ انہوں نے کہاکہ آئین کو توڑ کر جشن منانے والے پہلے بھی ناکام ہوئے اور دوبارہ ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے ملک کو ری پبلک بنانا بنا دیا ہے ،ریاست آئین کی بنیاد پر کھڑی ہے۔
عمران خان نے آئین پر بم حملہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ڈپٹی اسپیکر کو خود کش بمبار کے طور پر استعمال کیا گیا ،سلیکٹڈ نے شکست دیکھی تو پارلیمنٹ پر coup کر دیا۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کل ہوں یا پرسوں آئین توڑ کر نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہاکہ آئین کی خلاف ورزی کو روکنے کے لئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران نے لوگوں کی چیخیں نکالی ہیں، تبدیلی کے نام تباہی مچائی۔ انہوں نے کہاکہ مہنگائی اور غربت میں اضافہ کرنے والا وزیراعظم عدم اعتماد سے بھگ گیا، صدر کی جانب سے آئین سے انحراف غداری کے زمرے میں آتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں