اسلام آباد(پی این آئی)چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس کی سماعت کے دوران پی پی کے وکیل سے کہا ہے کہ لارجر بنچ میں کسی پر عدم اعتماد ہے تو بتا دیں ہم اٹھ جاتے ہیں؟۔چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس کی سماعت کی۔نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق سماعت کے دوران جسٹس منیب اختر نے کہا کہ
فواد چوہدری کے سوال پر بحث نہ کرانا پروسیجرل غلطی ہو سکتی ہے۔ فاروق نائیک نے کہا کہ نہیں یہ پروسیجرل ایشو نہیں ہے۔جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیے کہ ڈپٹی اسپیکر نے کس رول کے تحت رولنگ جاری کی ہے؟، ڈپٹی اسپیکر رولز کے مطابق اسپیکر کی عدم موجودگی میں اجلاس کو چلاتا ہے، کیا ڈپٹی اسپیکر کو رولز کے مطابق ایسی رولنگ دینے کا اختیار ہے؟،وکیل پی ٹی آئی بابر اعوان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے 21 مارچ کے 2022 کے فیصلے کا حوالہ دینا چاہتا ہوں،
الیکشن کیلئے تیار ہیں، سارا مسئلہ جلدی الیکشن کا تھا، صدارتی ریفرنس کو موجودہ از خود نوٹس کے ساتھ سنا جائے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہمارے سامنے سیاسی باتیں نہ کریں۔ پیپلز پارٹی کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے فل کورٹ بینچ بنانے کی استدعا کردی۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا آپ بتانا پسند کریں گے کہ کون سے آئینی سوالات پر فل کورٹ کی ضرورت ہے، اگر آپ کو بنچ میں کسی پر اعتراض ہے تو بتا دیں ہم اٹھ جاتے ہیں؟ فل کورٹ کی وجہ سے
تمام دیگر مقدمات متاثر ہوتے ہیں، گزشتہ سال بھی فل کورٹ کی وجہ سے دس ہزار مقدمات کا اضافہ ہوا، معاملہ پر آج ہی مناسب حکم جاری کرینگے، جو کچھ قومی اسمبلی میں ہوا اسکی آئینی حیثیت کا جائزہ لینا ہے۔عدالت نے پوچھا کہ کیا تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی اجازت اسپیکر دیتا ہے کہ ایوان؟۔فاروق ایچ نائیک نے مقدمے کے حقائق بتائے کہ اسپیکر ہاؤس میں قرار داد پیش کرنے کی اجازت دیتا ہے، ہاؤس میں قرار داد پیش ہونے کے بعد ہاؤس اجازت دیتا ہے،
عدم اعتماد پر بحث کی اجازت ہی نہیں دی گئی، اجلاس شروع ہوا تو فواد چوہدری نے آرٹیکل 5 کے تحت خط کے حوالے سوال کیا، فواد چوہدری کے پوائنٹ آف آرڈر پر ڈپٹی اسپیکر نے رولنگ جاری کر دی۔چیف جسٹس نے پوچھا کہ کیا 3 اپریل کو اجلاس تحریک پر بحث کا موقع دینے کی بجائے مقرر کیا گیا ہے ،؟ اسپیکر نے تحریک عدم اعتماد پر بحث کے لیے کونسا دن دیا،
تحریک عدم اعتماد پر direct ووٹنگ کا دن کیسے دیا جا سکتا ہے۔فاروق نائیک نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ عدالت میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ 27 مارچ کو عمران خان نے جلسہ میں غیر ملکی لہرایا اور الزام لگایا کہ اپوزیشن کے غیر کی سازش کا حصہ ہے، 31 مارچ کو نیشنل سیکورٹی کونسل اور کابینہ کا اجلاس ہوا، 31 مارچ کو ہی عدم اعتماد پر بحث ہونی تھی لیکن اجلاس 3 اپریل تک ملتوی کردیا گیا،
31 مارچ کو رولنگ میں بھی تحریک پر بحث کا نہیں کہا گیا۔چیف جسٹس نے کہا کہ قومی اسمبلی اجلاس میں 31 مارچ کو بحث ہونا تھی، اگر تین اپریل کو بحث ہوتی تو چار اپریل کو بھی ووٹنگ ہو سکتی تھی۔فاروق نائیک نے کہا کہ فواد چوہدری کے پوائنٹ آف آرڈر پر بحث بھی ہو سکتی تھی، اسپیکر اسد قیصر کو معلوم تھا کہ غیر قانونی قدم ہے اس لئے وہ موجود نہیں تھے، ایوان میں اگر کوئی سوال اٹھتا ہے
تو اس پر ایوان میں بحث لازمی ہے۔جسٹس منیب اختر نے کہا کہ فواد چوہدری کے سوال پر بحث نہ کرانا پروسیجرل غلطی ہو سکتی ہے۔ فاروق نائیک نے کہا کہ نہیں یہ پروسیجرل ایشو نہیں ہے۔جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیے کہ ڈپٹی اسپیکر نے کس رول کے تحت رولنگ جاری کی ہے؟، ڈپٹی اسپیکر رولز کے مطابق اسپیکر کی عدم موجودگی میں اجلاس کو چلاتا ہے، کیا ڈپٹی اسپیکر کو رولز کے مطابق ایسی رولنگ دینے کا اختیار ہے؟، میرے خیال میں ڈپٹی اسپیکر کو ایسی رولنگ دینے کا اختیار نہیں تھا، رول 28 کے تحت تو اسپیکر کو رولنگ دینے کا اختیار ہے، اسپیکر رولنگ ایوان میں یا اپنے آفس میں فائل پر دے سکتا ہے، کیا اسپیکر اپنی رولنگ واپس لے سکتا ہے؟۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں