ہم نے نگران وزیراعظم کے لیے دو نام بھجوا دیے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد (پی این آئی )پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہم نے نگران وزیراعظم کے لیے دو نام بھجوا دیے ہیں، اپوزیشن لیڈر نے نام نہ بھجوائے تو سات دن میں ہمارے پہلے نام کو منتخب کر لیا جائے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق پیر کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ ’اپوزیشن راہِ فرار اختیار کر رہی ہے لیکن یہ ممکن نہیں کیونکہ 90 روز میں الیکشن ہوں گے۔انہوں نے واضح کیا کہا کہ ’ملک کا مفاد مقدم ہے اس لیے خط کی مکمل تفصیلات عوام کے سامنے نہیں رکھ سکتے۔‘فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن احتجاج کی بات کر رہی ہے لیکن اگر عمران خان نے احتجاج کی کال دی تو آپ لوگوں کو بھاگنے کا رستہ نہیں ملے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close