پنجاب اسمبلی بھی توڑے جانےکا امکان

اسلام آباد (پی این آئی)قومی اسمبلی کے بعد پنجاب اسمبلی بھی توڑے جانے کا امکان ہے اور اس حوالے وزیراعظم عمران خان نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو اسلام آباد طلب کر لیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو اسلام آباد طلب کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب آج وزیر اعظم عمران خاں سے ملاقات کریں گے اور موجودہ سیاسی صورت حال پر آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق رہنمائی لیں گےحکومتی ذرائع کا بتانا ہے کہ پنجاب اسمبلی توڑے جانےکا امکان ہے اور اس حوالے سے وزیراعظم کی قانونی ٹیم گورنر پنجاب کو رہنمائی فراہم کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close