اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کیے جانے اور وزیر عمران خان کی جانب سے اپوزیشن کی چال ناکام بنانے کی خوشی میں پاکستان تحریک انصاف نے کراچی میں جشن منایا۔ عروس البلاد کراچی کے علاقے عائشہ منزل پر رات کو کارکنوں نے رقص کیا جبکہ دیگر مختلف شہروں میں بھی تحریک انصاف کے کارکنوں نے عمران خان کے حق میں ریلیاں نکالیں اور پارٹی قائد سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے نعرے لگائے۔
یہ بات اہم ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے آج اسلام آباد ڈی چوک پر افطاری کے بعد آتش بازی اور جشن کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں