گورنر پنجاب سرفراز چیمہ اسلام آباد طلب، وزیراعظم کیا ہدایت دیں گے؟

اسلام آباد (پی این آئی) چوہدری سرور کو برطرف کر کے مقرر کیے جانے والے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو اسلام آباد بلا لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب آج وزیر اعظم عمران خان سے وزیراعظم کے دفتر میں ملاقات کریں گے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم سے گورنر پنجاب آئندہ لائحہ عمل سےمتعلق رہنمائی لیں گے۔ یہ بات بھی ہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا تھا جس کے بعد حکومت کی جانب سے عمر سرفراز چیمہ کو نیا گورنر پنجاب مقرر کیا گیا ہے ۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close