عمران خان تیسری قوت کو دعوت دے رہے ہیں ، جمہوریت کو لپیٹنا چاہتے ہیں، شہباز شریف نے خدشے کا اظہار کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی) مسلم لیگ نون کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نیازی اور اس کے حواری ملک میں جمہوریت کا پودا مسخ کرنا چاہتے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ خلاف فیصلہ دیتی ہے تو نہ چاہتے ہوئے بھی قبول کریں گے،

اسمبلی میں حکومتی بینچزنے غداری کی بات کی جسے اسپیکر نے مِن وعن قبول کرلیا، ڈپٹی اسپیکرنے ہم سے کوئی بات نہیں پوچھی، نہ بحث کی۔شہباز شریف کا کہنا تھاکہ عمران خان تیسری قوت کو دعوت دے رہے ہیں ، جمہوریت کو لپیٹناچاہتے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close