اسلام آباد(آئی این پی)مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیر نجکاری زبیر عمر نے دعوی کیا ہے کہ شہباز شریف جلد وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے سلیکٹڈ تھے اب سابقہ وزیراعظم ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایک بحران میں ڈال دیا ہے، کسی کو نہیں پتا آج اسمبلی ہے کابینہ ہے یا نہیں۔
پاکستان میں فیصلہ سازی ہونی ہے یا نہیں کسی کو علم نہیں، عمران خان کس چیز کی مبارکباد دے رہے ہیں آپ ہار چکے ہیں۔زبیر عمر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ سے انصاف کی توقع کرتے ہیں، تحریک عدم اعتماد سے پہلے فواد چوہدری وزیر قانون بن گئے۔ اسپیکر بھی ان کا ساتھ دینے کے لیئے تیار نہیں ہوئے، فتح اپوزیشن کی ہوگی شہباز شریف جلد وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں