عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس، نگران وزیراعظم کے لیے ناموں پر غور کیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں نگران وزیراعظم کے لیے ناموں پر غور کیا گیا، اجلاس میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنمائوں نے شرکت کی۔اجلاس میں نگران وزیراعظم کے لیے ناموں پر غور کیا گیا، حکومت کی جانب سے نگران وزیراعظم کے لیے نام (آج) اپوزیشن لیڈر کو بھجوائے جائیں گے۔

اجلاس میں موجودہ صورتحال اور قانونی امور پر بریفنگ دی گئی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close