لاہور(آئی این پی)سابق سینئر وزیر پنجاب علیم خان نے کہا کہ وکٹیں اٹھا کر بھاگنے والا رویہ نہیں اپنانا چاہیے۔ان کو شکست نظر آ رہی ہے، اسپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ یہی تھا کہ کھل کر میدان میں آتے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وکٹیں اٹھا کر بھاگنے والا رویہ نہیں اپنانا چاہیے، میری تمام قائدین سے گزارش ہے کہ فئیر الیکشن ہونے دیں، جو جس کو ووٹ ڈالنا چاہتا ہے اسے اختیار ملنا چاہیے،
سابق سینئر وزیر پنجاب کا کہنا تھا کہ جس طرح کا رویہ اختیار کیا جا رہا ہے وہ قابل مذمت ہے، سب کے سامنے کھیل جاری رہنا چاہیے، جس کا حق ہے اس کو اقتدار ملنا چاہیے، یہی جمہوریت کی پائیداری دار منتقلی ہے۔انہوں نے کہاکہ کہانی بنتی ہے اور ختم ہوتی ہے یہ اللہ کے اختیار میں نہ کہ پرویز الہی کے اختیار میں، پرویز الہی صاحب ہمارے بزرگ ہیں مگر اقتدار کا نشہ انسان غلط کام کرا دیتا ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں