اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے منحرف ارکان کے خلاف تا حیات نا اہلی کا ریفرنس جمع کرانے کا فیصلہ کرلیا۔تحریک انصاف کے اعلامیے کے مطابق منحرف ارکان کے خلاف تا حیات نا اہلی کا ریفرنس جمع کرانے کی منظوری چیئرمین عمران خان نے دی۔اعلامیے کا کہنا ہے کہ منحرف ارکان کے خلاف تا حیات نا اہلی کا ریفرنس کل اسپیکر آفس میں جمع کروایا جائے گا۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کیخلاف آج تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونی تھی تاہم ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک کو آئین کے خلاف قرار دے کر مسترد کردیا جس کے بعد وزیراعظم نے قوم سے خطاب میں کہا کہ انہوں نے صدر کو اسمبلی تحلیل کرنے کا کہہ دیا ہے قوم الیکشن کی تیاری کرے۔عمران خان کے خطاب کے بعد صدر عارف علوی نے قومی اسمبلی تحلیل کردی تاہم اپوزیشن نے اس سارے عمل کو غیر آئینی قرار دیا اور اسمبلی کے اندر ہی دھرنا دیا۔قومی اسمبلی کی کارروائی پر سپریم کورٹ نے بھی ازخود نوٹس لے لیا ہے جس کی آج ابتدائی سماعت ہوئی۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے ریاستی عہدیداروں کو کسی بھی ماورائے آئین اقدام سے روک دیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں