عمران خان وزیراعظم نہ رہے، نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) کابینہ ڈویژن نے عمران خان کے وزیر اعظم نہ رہنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عمران خان کو وزیر اعظم کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کردیا گیا ہے۔ ان کے وزیر اعظم نہ رہنے کے نوٹیفکیشن کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ چونکہ صدرِ مملکت کی جانب سے قومی اسمبلی کو تحلیل کردیا گیا ہے اس لیے عمران خان بھی وزیر اعظم نہیں رہے۔

 

 

دوسری جانب صدرِ مملکت نے آئین کے آرٹیکل 224 اے کے تحت عمران خان سے وزارت عظمیٰ کی ذمہ داریاں جاری رکھنے کا کہا ہے۔ وہ اس وقت تک وزیر اعظم رہیں گے جب تک نگران وزیر اعظم نہیں آجاتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close