ایک ہی دن میں تیسرا بڑا استعفیٰ، آئین اور قانون کی پاسداری فرائض میں شامل ہے، ایک اور ڈپٹی اٹارنی جنرل مستعفی

اسلام آباد(پی این آئی)ملک میں موجودہ آئینی صورت حال پرکراچی کے ڈپٹی اٹارنی جنرل کاشف سرور پراچہ بھی مستعفی ہوگئے۔کاشف سرور پراچہ کے پاس ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا بھی چارج تھا۔صدر مملکت کے نام دیےگئے استعفے میں کاشف سرور پراچہ کا کہنا تھا کہ بطور ڈپٹی اٹارنی جنرل آئین اور قانون کی پاسداری فرائض میں شامل ہے، پاکستان میں آج ہونے والے واقعات کے تناظر میں استعفیٰ دے رہا ہوں۔

 

 

خیال رہےکہ ڈپٹی اٹارنی جنرل راجا خالد نے بھی آج احتجاجاً استعفیٰ دے دیا تھا، راجہ خالد کا کہنا تھا کہ آئین کی دھجیاں اڑادی گئیں، حکومت کا مزید دفاع نہیں کرسکتا۔ان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر نے غیر آئینی رولنگ دی، آئین اور جمہوری اقدار کے منافی اقدام کی مذمت کرتا ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close