ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ غیر آئینی ہے، پی ٹی آئی کے وکیل نے بھی بڑا جھٹکا دیدیا

اسلام آباد (پی این آئی) ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ غیر آئینی ہے، عدم اعتماد کیلئے بلایا گیا اجلاس ووٹنگ تک ملتوی نہیں کیا جا سکتا اور ووٹنگ تک اسمبلی کو نہیں توڑا جا سکتا، فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی وکیل نے بھی حکومتی اقدامات کو خلاف قانون قرار دے دیا- تفصیلات کے مطابق غیرملکی فارن فنڈنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) وکیل شاہ خاور نے بھی حکومتی اقدامات کو خلاف قانون قرار دے دیا۔

 

پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن و معروف قانون دان حامد خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کوآئین کے مطابق تشریح کرنی پڑے گی۔ ان کا کہنا تھاکہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ غیر آئینی ہے، عدم اعتماد کیلئے بلایا گیا اجلاس ووٹنگ تک ملتوی نہیں کیاجاسکتا اورووٹنگ تک اسمبلی کو نہیں توڑا جا سکتا۔حامد خان کا کہنا تھاکہ آج ڈپٹی اسپیکراوروزیراعظم کےاقدامات غیرآئینی ہیں، قانون کی شقوں کے تحت ایکشن لیے جاسکتے ہیں، آئین سے انحراف کیا گیا ہے۔دوسری جانب ماہر قانون اور پارٹی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کے وکیل شاہ خاور ایڈووکیٹ نے بھی آج حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو خلاف قانون قرار دیا ہے۔ اس کے علاوہ سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر کے مطابق ڈپٹی اسپیکر اور وزیر اعظم، دونوں کے اقدامات خلاف آئین ہیں۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کیسا لگا سرپرائز ، کسی صورت بھی غداری کی اجازت نہیں دیں گے۔

 

فرخ حبیب نے اپنے ایک ٹویٹ اور پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز جس سرپرائز دینے کا کہا تھا یہ سرپرائز پلس ہے، بیرونی قوت کے اشارے پر سازش کے تحت حکومت گرانا آئین کے منافی ہے اور ڈپٹی اسپیکر نے اس غیر ائینی اقدام کے تحت عدم اعتماد کی تحریک کو مسترد کرکے سازش کو ناکام بنا دیا ہے۔ وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ اس سرپرائز سے غدار پریشان اور عوام نہال ہو گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close