دھمکی آمیز خط ہی تبدیل کر دیا گیا، سینئر صحافی حامد میر نے کچا چٹھا کھول دیا

اسلام آباد (پی این آئی )معروف تجزیہ کار حامد میر نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مبینہ دھمکی آمیز خط اصلی نہیں ہے ، جو خط پاکستانی سفارتکار نے بھیجا تھا یہ وہ متن نہیں ہے ،اس خط کو وزارت خارجہ میں دوبارہ لکھا گیا ہے اور اس خط میں ایسی باتیں شامل کی گئی ہیں جو کہ اصل خط میں نہیں تھیں ۔ انہوں نے بتا یا کہ وزارت خارجہ کے اندر سے پتہ چلا ہے کہ یہ وہ اصل خط نہیں ہے بلکہ اس کے متن میں کچھ الفاظ شامل کیے گئے ہیں۔

 

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ خط کا اصل مسودہ مشکوک ہو گیا ہے اب کہا جا رہا ہے اس کی تحقیقات کرائی جائے ،در حقیقت تحقیقات ہو چکی ہے اب سپریم کورٹ کہے کہ وہ تحقیقات ہمیں دکھائی جائے اور متعلقہ اداروں کو چاہیے کہ اس خط کی کاپی سپریم کورٹ کو دے دیں ورنہ یہ کہانی ختم نہیں ہو گی اور عمران خان کے لیے بہت مشکل کا دور شروع ہو گا جس سے وہ نہیں نکل سکیں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close