اسلام آباد (پی این آئی) سپریم کورٹ نے موجودہ صورت حال میں تمام سیاسی جماعتوں کو امن و امان یقینی بنانے کی ہدایت کردی، ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کے حوالے سے نوٹس کی مزید سماعت کل ہوگی۔سپریم کورٹ میں تین رکنی بینچ نے حکومتی اقدامات کے حوالے سے نوٹس کی سماعت کی۔ عدالت نے حکومتی اقدامات کے خلاف فوری حکم امتناع دینے سے انکار کردیا۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے اقدامات کیے جاچکے ہیں اس لیے فوری حکم امتناع نہیں دے سکتے۔عدالت نے قرار دیا کہ آئین کے آرٹیکل پانچ میں دی گئی پابندی کا علم ہے، دیکھنا ہوگا کہ ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کی کیا حیثیت ہے، عدم اعتماد میں شامل تمام سیاسی جماعتیں اور ریاستی ادارے امن و امان یقینی بنائیں، کوئی بھی اس صورت حال کا فائدہ اٹھانے کی کوشش نہ کرے۔عدالت نے اٹارنی جنرل ، سیکریٹری داخلہ اور دفاع کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت کل تک ملتوی کردی ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ رمضان میں سب نے روزہ رکھا ہوا ہے اس لیے کیس کی سماعت صرف کل تک ملتوی کر رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں