چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد (پی این آئی)سپری کورٹ آف پاکستان نے آج قومی اسمبلی میں ہونیوالی کاروائی کا نوٹس لے لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمرا عطا ءبندیال نے ملکی موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا ہے ۔قبل ازیں اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال اپنے ساتھی ججز کے ہمراہ سپریم کورٹ پہنچ گئے ، نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق عدالتی عملہ بھی سپریم کورٹ

پہنچنا شروع ہوگیا ہے ، چیف جسٹس فائل ہونیوالی درخواستوں کا جائزہ لیں گے۔دوسری جانب ماہر قانون سلمان اکرم راجہ نے کہاہے کہ ڈپٹی اسپیکر نے آئینی عمل مکمل نہیں ہونے دیا ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ اگر عدالت مداخلت کر ے تو صدر کو اسمبلیاں توڑنے کی ایڈوائس مسترد کی جاسکتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ میری نظر میں اسپیکر کی رولنگ غیر آئینی ہے ۔ سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ اگر عدالت سمجھتی ہے اسپیکر کا عمل غیر آئینی ہے تو تحریک عدم اعتماد اسی طرح رہے گی ۔انہوںنے کہاکہ عدالت یہ بھی قرار دے سکتی ہے کہ مسئلہ کا حل الیکشن ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close