اسلام آباد (پی این آئی )اپوزیشن جماعتوں نے ایاز صادق کو اسپیکر قومی اسمبلی بنا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس جاری ،176اراکین کا ہال میں موجود ہونے کا دعویٰ کیاگیاہے ،متحدہ ا پوزیشن کاقومی اسمبلی میں اجلاس جاری ہے جبکہ ایاز صادق نے قومی اسمبلی کے اسپیکرکی نشست سنبھال لی ہے ۔ اس موقع پر شہباز شریف نےایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی پر آرٹیکل 6لگاکر مقدمہ چلایا جائے ۔ واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری موصول ہوگئی جسے انہوں نے منظو کرلیا جس کے بعد آئینی طور پر اب قومی اسمبلی تحلیل کردی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں