اسلام آباد (پی این آئی )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری موصول ہوگئی جسے انہوں نے منظو کرلیا جس کے بعد آئینی طور پر اب قومی اسمبلی تحلیل کردی۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کی صدر کو تجویز دے دی، نئے الیکشن کرانے کا عندیہ دے دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ میں اپنی قوم کو کہتا ہوں کہ الیکشن کی تیاری کریں۔ آپ نے فیصلہ کرنا ہے اس ملک کا کسی باہر کے ملک نے فیصلہ نہیں کرنا ہے۔ وزیراعظم نے صدر کو اسمبلیاں توڑنے کی ایڈوائس بھیج دی ہے، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں نے قوم سے کہا تھا کہ گھبرانا نہیں ہے، قوم انتخابات کی تیاری کرے، جنہوں نے پیسے لئے ہیں وہ لنگر خانے میں دے دیں۔ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد آئین سے منافی قرار دیتے ہوئے رد کر دی۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں