ترپ کا پتہ کام کرگیا، عمران خان وزیر اعظم برقرار‎

اسلام آباد (پی این آئی )ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کو آئین کے منافی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کر دیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روزسینئر تجزیہ کار و اینکر پرسن کامران خان نے بھی کہا تھا کہ عمران خان کے پاس ایسا ترپ کا پتہ ہے

جو اپوزیشن کے پیروں تلے سے زمین ہلا دے گا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سینئر اینکر پرسن کامران خان نے کہا ہے کہ گزشتہ 10 روز سے آپ کو باور کروا رہا ہوں ، ایک بار پھر یاددہانی کروا دوں ، عمران خان ترپ کے پتے کو بھول نہیں جائیے گا ۔ انکا کہنا تھا کہ عمران خان مداحوں کے لئے جن کی تعداد ہر گزرتے لمحے بڑھ رہی ۔ سینئر صحافی نے کہا ہے کہ خبر ہے کہ ترپ کا پتہ تحریک عدم اعتماد حامیوں کے قدموں تلے زمین ہلا دے گا ۔ خان کہیں نہیں جارہا ۔

وللہ عالم بالصواب۔ قبل ازیں سینئر اینکر پرس و تجزیہ کار کامران خان نے انکشاف کیا کہ وزیراعظم عمران خان کی تیاری مکمل ہے وہ آئندہ 24گھنٹوں کےد وران خفیہ ٹرمپ کارڈ کھیلیں گے ۔ٹویٹر پیغام میں سینئر اینکر پرسن کا کہنا تھا کہ ’’عمران خان تیاری مکمل ہے آئندہ 24 گھنٹوں میں خفیہ ٹرمپ کارڈ کھیلیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد حلقوں میں کھلبلی مچے گی ضرور مچے گی ، امن سکون ہوتا قوم سکھ کا سانس لیتی ،اگر آصف علی زرداری ،نوازشریف، فضل الرحمن اتحاد عمران خان کی فوری الیکشن واقتدار نگران حکومت حوالے کرنے کی پیشکش قبول کر لیتا ۔ اب بھگتیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں