اسلام آباد (پی این آئی )ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری نے تحریک عدم اعتماد مسترد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر نے رولنگ دے دی ہے ، قرارداد آئین کے منافی ہے ، ڈپٹی اسپیکر نے تحریک مسترد کر تے ہوئے اجلاس ملتوی کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق وقفہ سوالات پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد آئینی ہے اور اس کا سب کو حق حاصل ہے۔ فواد چودھری نے خفیہ مراسلے کے حوالے سے بات کی اور کہا کہ تحریک عدم اعتماد بیرونی سازش ہے۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد کی قرارداد کو مسترد کرتے ہوئے رولنگ روک دی اور اجلاس ملتوی کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک آئین کی رو کے منافی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں