اسلام آباد (پی این آئی) وفاق میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن رمیش کمار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کی تعداد 35 ہو گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے رمیش کمار کا کہنا تھاکہ مزید لوگ بھی آنا چاہ رہے ہیں مگر مسلم لیگ (ن) انہیں اکاموڈیٹ نہیں کر رہی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے تین وفاقی وزراء بھی ہمارے ساتھ شامل ہونا چاہتے ہیں۔
رمیش کمار کا کہنا تھا کہ میں اسٹیبلشمنٹ کا بندہ تھا اور ہوں، عمران خان کی مزید سپورٹ کی گئی تو ملک کی سلامتی کے لیے مسئلہ بن جائے گا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں