امریکی حمایت یافتہ حکومت لانے کی کوشش ہو رہی ہے،وزیراعظم عمران خان نے پول کھول دیا

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم عمران خان نے امریکا پر وزارت عظمی سے ہٹانے کے اقدام کی پشت پناہی کاالزام لگا تے ہوئے کہاہے کہ مجھے بیدخل کرنے کااقدام امریکا کی پاکستانی سیاست میں صریح مداخلت ہے، امریکی حمایت یافتہ حکومت لانے کی کوشش ہو رہی ہے،عدم اعتماد ووٹنگ کے نتائج کیسے مان سکتا ہوں جب پورا عمل ہی غیر معتبر ہو۔ ہفتہ کو غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق غیرملکی صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ مجھے ہٹا کر امریکی حمایت یافتہ حکومت لانے کی کوشش ہو رہی ہے،

عدم اعتماد ووٹنگ کے نتائج کیسے مان سکتا ہوں جب پورا عمل ہی غیر معتبر ہو۔عمران خان نے کہا کہ جمہوریت اخلاقی بالادستی پرکام کرتی ہے، اس ملی بھگت کے بعد اخلاقی بالادستی کا کون سا اختیار باقی رہ جاتا ہے؟۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مجھے بیدخل کرنیکااقدام امریکا کی پاکستانی سیاست میں صریح مداخلت ہے،عدم اعتماد کا ووٹ پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کی کوشش ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں