پشاور(آئی این پی)خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں مجموعی طور پر صوبے کی 131 تحصیل کونسلوں کی نشستوں کیلئے پولنگ ہوئی۔کے پی بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں 65 تحصیل کونسلز میں سے59 کے نتائج مکمل ہوگئے ہیں۔وانا، داسو، بٹیرہ کولائی، پالس، لوئر کرم اوراپر کرم پر دوبارہ پولنگ ہوگی۔ بفہ پکھل میں بھی ایک پولنگ اسٹیشن پر ری پول ہو گا۔غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کیمطابق تحریک انصاف 43 نشستوں کیساتھ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخاب میں کامیابی حاصل کرچکی ہے۔
جے یو آئی 33نشستوں کیساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔ 18نشستیں آزاد امیدوار ا پنے نام کر گئے۔ عوامی نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ ن کو 9۔9 نشستوں پر کامیابی ملی۔جماعت اسلامی 5، تحریک اصلاحات پاکستان2، پیپلزپارٹی 3، قومی وطن پارٹی،پاکستان راہ حق اور مجلس وحدت مسلمین کو ایک ایک نشستوں پر کامیابی ملی۔سٹی کونسل بابوزئی میں پی ٹی آئی کے شاہد علی خان 36938 ووٹ لیکر میئر منتخب ہوگئے۔ایبٹ آباد تحصیل میئر کے انتخاب میں پی ٹی آئی کے سردار شجاع نبی نے سابق گورنر، وزیر اعلی اور وفاقی وزیر سردار مہتاب احمد خان کے بیٹے اور ن لیگ کے امیدوار سردار شمعون یار خان کو ایک لاکھ 4 ہزار 750 ووٹ لیکر شکست دی۔ضلع شانگلہ کی تحصیل الپوری سے امیر مقام کے بیٹے نیاز احمد کو شکست ہوگئی۔یہاں سٹی کونسل کے الیکشن میں نیاز احمد 12 ہزار 453 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار وقار احمد خان نے 16 ہزار 80 ووٹ لیکر میدان مارلیا۔ڈیرہ اسماعیل خان سے تحریک انصاف، مردان سے اے این پی کے میئر منتخب ہوچکے ہیں۔
اس کے علاوہ بنوں،کوہاٹ اور پشاور سے جمیعت علمائے اسلام کیمیئر کے امیدوار و ں کو کامیابی ملی ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں