اسلام آباد (پی این آئی) صحافی و اینکر پرسن حامد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ قومی سلامتی کے اداروں کو عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں عالمی سازش کا کوئی ثبوت نہیں ملا، اس حوالے سے وزیر اعظم کو آگاہ کردیا گیا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہوزیر اعظم بار بار کہہ رہے ہیں کہ تحریک عدم اعتماد ایک عالمی سازش ہے ۔
انہوں نے قومی سلامتی کے اداروں سے کہا تھا کہ یہ قومی سلامتی کے خلاف سازش ہے اور آپ اس کی تحقیقات کریں۔حامد میر کے مطابق اس حوالے سے پاکستان کے اندر اور باہر تحقیقات کی گئی ہیں، ابھی تک جو تحقیقات ہوئی ہیں ان کے بعد وزیر اعظم کو بتادیا گیا ہے کہ مبینہ بین الاقوامی سازش کے بارے میں کوئی ثبوت نہیں ملا، اگر آپ کے پاس کوئی ثبوت ہے تو ہمیں دیں لیکن وزیر اعظم نے ابھی تک کوئی ثبوت نہیں دیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں