اسلام آباد (پی این آئی) اینکر پرسن جاوید چوہدری کا کہنا ہے کہ کل کے قومی اسمبلی کے اجلاس میں ہنگامہ آرائی کاخدشہ ہے جس میں کسی رکن کی موت بھی ہوسکتی ہے اس لیے پارلیمنٹ کی سیکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید چوہدری نے کہا کہ حکومت کو یہ بتا دیا گیا ہے کہ وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد امریکی سازش نہیں ہے۔
حکومت کی جانب سے حکومت عدم اعتماد میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے اور تحریک عدم اعتماد کے دوران ہنگامہ آرائی کا خدشہ بھی موجود ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی اور لڑائی جھگڑے کے نتیجے میں کسی رکن کی موت بھی واقع ہوسکتی ہے اس لیے پارلیمنٹ ہاؤس میں کل کے اجلاس کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے، شواہد کی روشنی میں شاید کچھ ارکان کے خلاف کارروائی بھی کی جاسکتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں