مجھے 2018میں کمپرومائزڈ حکومت نہیں بنانی چاہئے تھی ، مجھے بلیک میل نہیں ہونا چاہئے تھا، وزیراعظم عمران خان نے اپنی غلطی تسلیم کر لی

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے بلیک میل نہیں ہونا چاہیے تھا۔ مجھے 2018ء میں کمپرومائزڈ حکومت نہیں بنانی چاہیے تھی۔ نئے الیکشن کرانے چاہئیں تھے۔ یہ میری بڑی غلطی تھی۔ 42 ماہ میں میں نے کئی غلطیاں کیں۔یہ اعترافی بیان وزیراعظم عمران خان نے سینئر صحافی عامر متین اور روف کلاسرا کیساتھ ملاقات کے دوران دیا۔

 

 

روف کلاسرا نے اپنی ٹویٹس میں لکھا کہ عمران خان سے ملاقات میں سوال کیا کہ آج جنرل باجوہ کی تقریر کے حوالے سے کیا کہیں گے تو عمران خان نے کہا کہ میں نے آرمی چیف جنرل باجوہ کی تقریر سنی ہی نہیں، یہ بات انہوں نے ہمیں کابینہ ممبران کے سامنے بتائی۔روف کلاسرا نے کہا کہ دوران ملاقات وزیراعظم سے پوچھا گیا کہ آرمی نے آپ کو تین تجاویز دی تھیں یا وزیراعظم نے تجاویز دی تھیں کہ نئے الیکشن، تحریک عدم اعتماد فیس کریں یا استعفیٰ دیں؟ اس پر انہوں نے فواد چودھری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی اپنے “contact” کو لائے تھے۔ ان کی بات چیت ہو رہی تھی۔عامر متین نے بتایا کہ عمران خان سے ملاقات کابینہ ممبران کی موجودگی میں ہوئی اور ہم نے یہ دیکھا کہ وہاں آج چائے پکوڑے چل رہے تھے اور سب ہی پر اعتماد تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں