اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ عمران خان کے پاس دو آپشن ہیں، ایک آپ اپنا استعفیٰ دو اور باوقارطریقے سے گھر چلے جاؤ، دوسرا پارلیمان کی کارروائی کو آئین و قانون کے مطابق چلنے دو۔نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہر پاکستانی جو تین سال سے اس نا اہل حکومت کو برداشت کر رہا تھا انشااللہ کل سےہم عوام کے مسائل کا حل نکالنے کا آغاز کرینگے۔
کل سےایک نئےسفر کی شروعات کرینگے، انتخابی اصلاحات کرکے صاف اور شفاف انتخابات کرائیں گے، اب یہ عوام کا فیصلہ ہوگا کہ وہ کس کو منتخب کرتے ہیں۔انہوں نے کہا عمران خان آپ کے پاس اب دو آپشن ہیں ایک تو اپنااستعفیٰ دیں اور باوقار طریقے سے گھر جائیں یا پھرپارلیمان کی کارروائی کو قانونی و آئینی طریقے سے چلنے دیں۔ان کا کہنا تھا مجھے افسوس ہے کہ اس ملک کی تاریخ ایسی نہیں ہے کہ کسی بھی وزیراعظم کو جمہوری طریقے سے نکالا گیا ہولیکن ہم اس وزیراعظم کو جمہوری کوشش کے ذریعے گھر بھیجیں گے اور چاہتے ہیں کہ اس میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔اس لیے پاکستان کا ہر ادارہ اور ہر پاکستانی اپنی اپنی ذمہ داری ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ ہارا ہوا شخص کوشش کرے گا کہ ملک میں بدامنی اور تصادم ہو لیکن کل عدم اعتماد پر ووٹنگ پرامن انداز میں ہونی چاہیے۔عمران خان ہار کر پچ پر لیٹ کر رونا شروع کر دیتا ہے کہ میں نہیں مانوں گا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ اگر آپ جمہوریت کے خلاف جاو گے تو ہم آپ کو نہیں چھوڑیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں