اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ کے امیدوار چودھری پرویز الہٰی کی مخالفت کرنے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکینِ اسمبلی کو وارننگ دے دی۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا “پاکستان تحریک انصاف کے تمام اراکین صوبائی اسمبلی کل پنجاب میں وزارتِ اعلیٰ کے انتخاب میں چودھری پرویز الہٰی کو ووٹ کا دیا جانا یقینی بنائیں۔
رائے شماری سے غیرحاضر رہنے یا جماعتی ہدایات کیخلاف ووٹ ڈالنے والے رکن کو کڑی انضباطی کارروائی کا سامنا ہوگا اور اسے نااہل قرار دیا جائے گا۔”خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے سردار عثمان بزدار سے استعفیٰ لے کر مسلم لیگ ق کے چوہدری پرویز الہٰی کو وزارت اعلیٰ کا امیدوار نامزد کیا ہے۔ دوسری جانب متحدہ اپوزیشن کی طرف سے صوبائی اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو اس عہدے کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں