خان کہیں نہیں جارہا، ترپ کا پتہ اپوزیشن کے قدموں تلے زمین ہلا دے گا، کامران خان کا تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی) اینکر پرسن کامران خان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں فارغ نہیں ہوں گے، ان کے پاس ایک ایسا ترپ کا پتہ ہے جو اپوزیشن کے پیروں تلے زمین ہلا دے گا۔اپنے ایک ٹویٹ میں کامران خان نے کہا کہ ” گزشتہ 10 روز سے آپ کو باور کروا رہا ہوں ایک بار پھر یاد دہانی، عمران خان کے ترپ کے پتے کو بھول نہیں جائیے گا۔

عمران خان مداحوں کے لئے جن کی تعداد ہر گزرتے لمحے بڑھ رہی خبر ہے کہ ترپ کا پتہ تحریک عدم اعتماد حامیوں کے قدموں تلے زمین ہلا دے گا خان کہیں نہیں جارہا۔ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا “شہباز شریف نے پاکستانی قوم کو بھکاری سے تشبیہ دے کر تحریک عدم اعتماد بیانئے کا بیڑا غرق کردیا ، اپوزیشن والے مانیں نہ مانیں عمران خان کی مقبولیت انتہائی تیز رفتاری سے بڑھ رہی ہے، آج الیکشن ہو تو عمران خان نواز، زرداری، فضل الرحمن اتحاد کے دانت کھٹے کر سکتا ہے۔”

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close