وزیراعظم عمران خان نے ایک دن قبل ہی بڑا سرپرائز دیدیا، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے حوالے سے اہم فیصلہ

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہ کرنے کا اعلان کردیا، وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کم نہیں کریں گے، وزیراعظم کے اعلان کے مطابق تیل کی قیمتیں اگلے تین چار مہینے تک برقرار رہیں گی۔وفاقی وزراء فواد چودھری اور حماد اظہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

 

 

وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ بین الاقوامی سازش کے ذریعے کٹھ پتلی حکومت بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، جو عمران خان جیسی سپورٹ اور عقیدہ، جذبہ رکھتے ہیں، یہ آزاد خارجہ پالیسی اور باوقار پاکستان کی قیادت کرسکیں ۔ میں اپنی قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ عمران خان اور ادنیٰ سپاہی کسی بیرونی کٹھ پتلیوں کو حکومت قائم نہیں کرنے دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close