پاکستانیوں کو بھکاری کیوں کہا؟ شہباز شریف نے وضاحت پیش کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے پاکستان سے متعلق بھکاری والے بیان پر وضاحت پیش کی ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سئاٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حقیقی آزادی تب ملتی ہے جب آپ معاشی طور پر خود کفیل ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ میرا پیغام ان سب کے لیے جنہوں نے میرے بیان کی غلط تشریح کی۔یہ ہمیشہ میرا یقین رہا ہے کہ حقیقی آزاد خود انحصاری سے حاصل ہوتی ہے۔

 

خود مختاری کا تصور معاشی طور پر خود کفیل ہوئے بغیر نامکمل ہے جو خون ، پسینہ اور آنسو بہائے بغیر حاصل نہیں کیا جا سکتا۔شہباز شریف نے مولانا ظفر علی خان کا ایک شعر بھی لکھا اورکہا کہ مذکورہ شعر میرے جذبات کی درست ترجمانی کرتا ہے۔خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے امریکا پر کی جانے والی تنقید کے حوالے سے کہا کہ بھکاریوں کی کوئی پسند نا پسند نہیں ہوتی۔ جیو نیوز کے اینکر شہزاد اقبال کی جانب سے سوال کیا گیا کہ اگر خواجہ آصف کھلم کھلا یہ کہیں گے کہ پاکستانی معیشت امریکا سے چلتی ہے۔ امریکا کے بغیر گھٹنوں پر آجائیں گے تو پھر تعلقات برابری کہ سطح پر کیسے چلیں گے؟۔سوال کے جواب میں شہباز شریف نے کہا کہ بھکاریوں کی کوئی پسند نا پسند نہیں ہوتی۔ ہمیں اپنے لوگوں کا پیٹ پالنا ہے کسی سے جنگ نہیں کرنی۔

 

جبکہ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری نے شہباز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں نے نصب العین بنا لیا ہے ہر طاقتور ملک کے سامنے لیٹ جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان جیسے لوگوں نے پاکستان کوایک غلام ملک بنا کرچھوڑا ہے، یہ لوگ غیرملکی طاقتوں کے آلہ کاربن کران کے سامنے لیٹ جاتے ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ غیرت نام کی چیزسے ان کا دور تک تعلق نہیں ہے، ہم نےکبھی نہیں کہاکہ ملکوں سے لڑنا چاہتے ہیں، ہم کہتےہیں ہماری قوم کااحترام کیاجائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں