اسلام آباد (پی این آئی )نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے کے قیدیوں کی سزا میں 2 ماہ کی کمی کا اعلان کر دیا۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نے قیدیوں کی سزا میں 2 ماہ کمی کی ہدایت پر سمری کی منظوری دے دی جس پر اطلاق جلد ہو گا۔ عثمان بزدار کے دور میں 158 سال بعد جیل اصلاحات کی گئیں۔نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ قیدیوں کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور جیلوں میں ضروری سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے ریکارڈ دورے کیے۔انہوں نے ہدایت کی کہ جیل کینٹین پر قیدیوں کو معیاری اشیا کی فراہمی یقینی بنائی جائیں اور قیدیوں کو اہل خانہ سے رابطے کے لیے ہر جیل میں فون کی تعداد بڑھائی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں