عمران خان تیاری مکمل ہے آئندہ 24 گھنٹوں میں خفیہ ٹرمپ کارڈ کھیلیں گے، کامران خان کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی )سینئر اینکر پرس و تجزیہ کار کامران خان نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی تیاری مکمل ہے وہ آئندہ 24گھنٹوں کےد وران خفیہ ٹرمپ کارڈ کھیلیں گے ۔ٹویٹر پیغام میں سینئر اینکر پرسن کا کہنا تھا کہ ’’عمران خان تیاری مکمل ہے آئندہ 24 گھنٹوں میں خفیہ ٹرمپ کارڈ کھیلیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد حلقوں میں کھلبلی مچے گی ضرور مچے گی ، امن سکون ہوتا قوم سکھ کا سانس لیتی ،اگر آصف علی زرداری ،نوازشریف، فضل الرحمن اتحاد

عمران خان کی فوری الیکشن واقتدار نگران حکومت حوالے کرنے کی پیشکش قبول کر لیتا ۔ اب بھگتیں۔ قبل ازیں سینئر اینکر پرسن کامران خان نے موجود ہ سیاسی صورتحال پر کہا ہے کہ دیکھیں گے کہ نواز شریف ، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی سرکار کتنی جلد پیٹرول ، ڈیزل بجلی اور خوردنی اشیا کی قیمتیں کم کرتی ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کامران خان نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ’’الوداع عمران خان الوداع ویلکم شہباز شریف ویلکم ”

چڑجا بیٹا سولی پر رام بھلی کرے گا۔ انکا کہنا تھا کہ ” دیکھیں نواز زرداری فضل الرحمن سرکار کتنی جلد پیٹرول ،ڈیزل، بجلی اور خوردنی اشیا قیمتیں کم کرتی ہے ،کب آئی ایم ایف کا بستر گول کرتی ہے ٹی ٹی پی کو کب کیسے زیر کرتی ہے دن میں تاریں دیکھیں گے ، سامنےعمران خان اپوزیشن دھرنا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close