اسلام آباد (پی این آئی) سپریم کورٹ میں لیٹر گیٹ کی تحقیقات تک عدم اعتماد پر ووٹنگ روکنے کےلیےدرخواست دائر کر دی گئی ، جس میں میمو گیٹ اسکینڈل کی طرز پر تحقیقاتی کمیشن تشکیل دینے کی استدعا کی۔تفصیلات کے مطابق لیٹر گیٹ کی تحقیقات تک عدم اعتماد پر ووٹنگ روکنے کےلیےدرخواست دائر کردی گئی ، سپریم کورٹ میں درخواست نعیم الحسن ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ
وزیراعظم کی جانب سے 27 مارچ کے جلسے میں ایک خط دکھایا گیا، خط کے مطابق تحریک عدم اعتماد کے پیچھے بیرونی ہاتھ ملوث ہیں ، نیشنل سیکیورٹی کمیٹی بھی خط پر اپنا بھرپور ردعمل دے چکی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ میمو گیٹ اسکینڈل کی طرز پر تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیا جائے، کمیشن سپریم کورٹ یا ہائی کورٹ کے چیف جسٹسزپرمشتمل ہو۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ تحقیقات تک تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ روکنے کا حکم دیا جائے،
حساس اور ہنگامی نوعیت کا معاملہ ہے،آج ہی سماعت کی جائے۔وفاق ،اسپیکر ،الیکشن کمیشن ،وزارت خارجہ ، وزارت دفاع اور وزارت داخلہ ، تحریک انصاف ، پیپلز پار ٹی ، مسلم لیگ ن اور جمعت علماء اسلام اور ایف آئی اے کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔اظہرصدیق ایڈووکیٹ کی سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نعیم الحسن ایڈووکیٹ کےحوالے سےسپریم کورٹ میں درخواست دائرکی ہے، یہ درخواست آرٹیکل 184کےتحت دائرکی ہے۔
اظہرصدیق ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ عدم اعتمادکےپیچھےبیرونی طاقتیں ملوث ہیں ، سندھ ہاؤس میں ملاقاتیں ہوئیں اورلوگ خریدے گئے، جو بھی حقائق ہیں عوام کے سامنے لائے جائیں، کل کی تحریک عدم اعتمادکی کارروائی کو موخر کیا جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں