وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب، جہانگیر ترین گروپ نے کس کی حمایت کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی )پاکستان تحریک انصاف کے منحرف جہانگیر خان ترین گروپ آج پنجاب کے وزیراعلیٰ کے عہدے کے لیے حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے پاکستان تحریک انصاف کے منحرف جہانگیر خان ترین گروپ نے پنجاب کے وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے اپوزیشن کی حمایت کرنے کا اعلان کردیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع ترین گروپ کا کہنا کہ ہمارے متحدہ اپوزیشن سےمذاکرات مکمل ہوگئے،

حمزہ سےآج مذاکرات کےبعد اپوزیشن کے حق میں اعلان کریں گے ، گزشتہ رات مذاکرات مکمل ہوئے ، 16ارکان اسمبلی ترین گروپ سے ہیں۔یہ پیش رفت سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کے درمیان لندن کے ایک ہوٹل میں ملاقات کے بعد سامنے آئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close