وزیراعظم کی طرف سے اہم ذمہ داری ملتے ہی وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بڑا ایکشن لے لیا، پہلا بڑا حکم جاری

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیرفواد چودھری کو وزارت قانون و انصاف کا اضافی چارج سونپ دیا گیا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و قانون چوہدری فواد حسین نے وزارت قانون و انصاف کا اضافی عہدہ سنبھال لیا۔ وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے وزارت قانون و انصاف کا دورہ کیا ہے ،جہاں سیکریٹری وزارت قانون و انصاف اور وزارت کے دیگر حکام نے وفاقی وزیر اطلاعات و قانون کا استقبال کیا۔

سیکریٹری وزارت قانون نے وفاقی وزیر کو وزارت کے امور کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کو وزارت قانون و انصاف کا اضافی چارج سونپا تھا۔ وفاقی وزیر فواد چودھری نے وزارت قانون و انصاف کا قلمدان سنبھالتے ہی ایکشن میں آگئے ،عالمی سازش کے حوالے سے کمیشن قائم کرنے کی ہدایات کر دی ۔کمیشن عالمی سازش کے ذریعے حکومت کی تبدیلی اور تحریک عدم اعتماد جیسے دیگر عوامل کا جائزہ لے گا

۔کمیشن عالمی سازش کی تحقیقات کر کے اپنی رپورٹ مرتب کرے گا۔وفاقی وزیر قانون نے اسلام آباد، کراچی، لاہور میں درجنوں لیگل افسران کو تبدیل کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے۔ وزارت قانون و انصاف کے تمام افسران کو اپنے فرائض منصبی بہتر انداز میں انجام دینے کی ہدایت کی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں