راولپنڈی (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ کے دن پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی کارکنوں کو 3 اپریل کو ڈی چوک بلا لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے کارکنوں کو اتوار کی صبح 10 بجےڈی چوک پہنچنےکی ہدایت کی گئی ہے۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی کے چیف ایڈمنسٹریٹر زاہد کاظمی کا کہنا ہے کہ کارکن تیاریاں شروع کر دیں۔
یہ بات اہم ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر 3 اپریل کو ووٹنگ ہوگی اور قومی اسمبلی کا اجلاس ساڑھے 11 بجے طلب کیا گیا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں