لاہور (پی این آئی) پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے استعفے کے بعد پنجاب کے نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کی دوڑ جاری ہے۔ پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی کو بطور وزیر اعلیٰ منتخب کرانے کے لیے مختلف سیاسی جماعتوں سے حمایت حاصل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ اس حوالے سے چوہدری پرویز الہٰی کے صاحبزادے اور ق لیگ کے رہنما مونس الٰہی کی ترین گروپ سے چار گھنٹے طویل ملاقات ہوئی ہے جس میں حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا کہ ترین گروپ پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے عہدے کے لیے کس کی حمایت کرے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مذاکرات کا اگلا راؤنڈ آج دوپہر کو ہوگا۔ مونس الٰہی کہتے ہیں اجلاس میں حتمی فیصلہ کرلیا جائے گا جبکہ ترین گروپ کے رہنما نعمان لنگڑیال کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران مسلسل جہانگیر ترین سے رابطہ رہا۔ ق لیگ کے رہنما نعمان لنگڑیال سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا مائنس بزدار کا مطالبہ پورا ہو گیا ہے۔ دوسری جانب چھینہ گروپ کے 14 ارکان کی پرویز الٰہی سے ملاقات ہوئی جس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال سے متعلق بات چیت کی گئی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں