پی ٹی آئی نے نئی تاریخ رقم کر دی ، خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کتنے ووٹ صرف پی ٹی آئی لے اُڑی ؟ کپتان بھی خوشی سے نہال

اسلام آباد (پی این آئی) خیبرپختونخواہ بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، تحریک انصاف نے اپوزیشن اتحاد کو روند ڈالا، حکمراں جماعت اکیلے ہی 70 فیصد ووٹ لینے میں کامیاب، دیگر تمام جماعتیں مل کر 30 فیصد ووٹ لے سکیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی پر ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کے امیدواروں نے مجموعی طور پر 70 فیصد ووٹ حاصل کئے ،باقی تمام جماعتوں نے صرف 30 فیصد ووٹ لئے۔

 

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کو بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بڑے پیمانے پر کامیابی ہوئی جس پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور خیبر پختونخوا کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ہم نے 65 میں سے 30 نشستیں حاصل کیں، تحریک انصاف کے امیدواروں نے مجموعی طور پر 70 فیصد ووٹ حاصل کئے جبکہ باقی تمام جماعتوں نے صرف 30 فیصد ووٹ لئے۔وزیردفاع نے کہاکہ بڑے پیمانے پر کامیابی پر پی ٹی آئی کے سپورٹرز، ورکرز اور عوام کے مشکور ہیں، نتائج کے اثرات پاکستان کے آئندہ عام انتخابات پر بھی مرتب ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف نے جس طرح پہلے کامیابی حاصل کی، اسی طرح آئندہ بھی کامیابیاں حاصل کرتی رہے گی اور عمران خان دوبارہ وزیراعظم ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں