ہفتہ، اتوار اور سوموار کو بھی عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا

کراچی (پی این آئی) سرکاری ملازمین کو ایک ساتھ 3 تعطیلات مل گئیں، سندھ حکومت کی جانب سے 4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان، صوبائی اداروں میں ہفتہ، اتوار اور پیر کے روز تعطیل ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے 4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

 

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر کراچی سمیت صوبے بھر میں عام تعطیل ہوگی۔عام تعطیل کے موقع پر تمام نجی اور سرکاری اسکولز کالجز بند رہیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی 43 ویں برسی بروز پیر 4 اپریل کو منائی جائے گی۔ پیپلز پارٹی ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کرے گی جس میں سابق وزیراعظم کی سیاسی خدمات اور جہد و جہد پر روشنی ڈالی جائے گی۔ اس سلسلے میں صوبائی حکومت کی جانب سے دی گئی

 

خصوصی تعطیل کی وجہ سے صوبے کے سرکاری ملازمین اور بیشتر نجی اداروں کے ملازمین بھی ایک ساتھ 3 تعطیلات سے مستفید ہوں گے۔ ملازمین کو ہفتے اور اتوار کے روز ہفتہ وار تعطلات ہوتی ہیں، جبکہ پیر کے روز ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر خصوصی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں