وزیراعظم عمران خان کو کونسے تین آپشنز دے دیئے گئے؟ تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے انہیں تین آپشنز پیش کیے گئے۔نجی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران وزیر اعظم نے انکشاف کیا کہ اسٹیبلشمنٹ نے ان کے سامنے تین آپشنز رکھے اور کہا کہ عدم اعتماد کا سامنا کریں، استعفیٰ دے دیں یا الیکشن کیلئے چلے جائیں، ہم نے کہا کہ الیکشن سب سے بہترین آپشن ہے، استعفیٰ تو میں کبھی نہیں دوں گا۔

 

 

انہوں نے کہا کہ مراسلے کے معاملے پر وکلا سے مشاورت کی ہے، بیرون ملک سے بھی وکلا سے رائے لی ہے، اس پر ہم سپریم کورٹ جانے کا سوچ رہے ہیں، یہ جب سازش کا حصہ بنیں گے تو ان کی شکلیں قوم کے سامنے آئیں گی۔ یہ قومی سلامتی کا مسئلہ ہے، اسٹیبلشمنٹ نے سارے معاملے کو دیکھا، اگر اس کی زبان پڑھ لیں تو حیرت ہوتی ہے، اس میں یہ نہیں ہے کہ حکومت تبدیل کرو بلکہ صرف یہ ہے کہ عمران خان کو تبدیل کرو۔وزیر اعظم کا کہنا تھا اب عوام کے پاس جاؤں گا تو انہیں کہوں گا کہ مجھے بھاری اکثریت دو، اگر بھاری اکثریت نہیں ملتی تو آپ کو بہت سے سمجھوتے کرنے پڑتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں