چوہدری پرویزالٰہی کو وزارتِ اعلی کیلئے بڑی حمایت مل گئی

لاہور(پی این آئی)چوہدری پرویزالٰہی کو وزارتِ اعلی کیلئے بڑی حمایت مل گئی۔۔۔  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چھینہ گروپ نے پنجاب میں وزارت اعلیٰ کےلیےپرویز الٰہی کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق وزارت اعلیٰ کے لیے پرویزالہیٰ کے ارکان اسمبلی کے ساتھ رابطے جاری ہیں،آج چھینہ گروپ کے 14ارکان نے ان سے ملاقات کی اور مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی ۔

 

 

خیال رہے کہ چوہدری پرویز الٰہی نے گزشتہ روز چھینہ گروپ کے ساتھ ملاقات کی تھی اور ساتھ دینے کا کہا تھا جس کے بعد چھینہ گروپ نے24گھنٹے کا وقت مانگا تھا تاکہ وہ حتمی فیصلہ کر سکیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close