عمران خان تاریخ کا حصہ ہیں، ریحام خان بھی برس پڑیں

اسلام آباد(پی این آئی )وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے ایک بار پھر ان پر تنقید کر دی ۔سوشل سائٹ ٹویٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ عمران خان تاریخ کا حصہ ہیں ،ہمیں اکٹھے رہتے ہوئے نئے پاکستان میں پھیلے گند کو صاف کرنے پر توجہ دینی چاہیے ۔تفصیلات کے مطابق ریحام خان کے ایک مداح نے ان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا اور لکھا کہ پاکستان کی ایک بہادر بیٹی عمران خان کیخلاف ہمیشہ ملک اور قوم کیلئے کھڑی رہی۔

جس کے بعد ریحام خان نے اس ٹویٹ کے جواب میں ٹویٹ کیا اور کہا کہ عمران خان اب تاریخ کا حصہ ہیں ،ہمیں اب اکٹھا رہتے ہوئے نئے پاکستان میں پھیلائے گند کو صاف کرنےپر توجہ دینی چاہیے۔واضح رہے کہ ریحام خان وزیر اعظم سے علیحدگی کے بعد سے انتہائی سخت الفاظ میں ان پر تنقید کرتی رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close