اتوار کو بڑا سرپرائز دیں گے، وزیر اعظم عمران خان کا دبنگ اعلان

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے اتوار کے روز بڑا سرپرائز دینے کا اعلان کردیا۔ خیال رہے کہ اتوار کو ہی وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوگی۔وزیر اعظم سے سینئر صحافیوں نے ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورت حال پر وزیر اعظم نے اپنا نقطہ نظر پیش کیا۔

 

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سینئر صحافیوں سے کہا کہ عثمان بزدارکوہٹاناسیاسی سمجھوتہ تھا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ اتوارکوبڑاسرپرائز دیں گے ۔امریکہ کی جانب سے دھمکی آمیز مراسلہ لکھے جانے کے معاملے پر وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے یہ معاملہ پہلے اس لیے نہیں اٹھایا کیونکہ پاکستان میں او آئی سی کی کانفرنس ہورہی تھی اس لیے ہم نہیں چاہتے تھے کہ ہمارا اندرونی معاملہ اس پر اثر انداز ہو۔یہاں یہ بھی واضح رہے کہ گورنر پنجاب چوہدری سرور نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے چوہدری پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close